نیشنل

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مزید 5 دنوں تک رہے گی شدت کی سردی _ اے پی کے لمباسنگی میں اقل ترین درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سیلسیس ریکارڈ

حیدرآباد _ 8 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ ہفتہ کی شام سے حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں سردیوں میں اضافہ ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 13 جنوری تک شدت کی سردی برقرار رہے گی۔

 

آندھراپردیش کے الوری سیتاراماراجو ضلع کے ایجنسی علاقہ شدید متاثر ہے جو کشمیرکی طرح صورتحال پیش کررہا ہے ۔ضلع کے لمباسنگی میں اقل ترین درجہ حرارت منفی ایک ڈگری درج کیاگیا۔چنتاپلی میں اقل ترین درجہ حرارت1.5ڈگری سلسیس،اراکو وادی میں اقل ترین درجہ حرارت تین ڈگری سلسیس، پاڈیرو میں اقل ترین درجہ حرارت8ڈگری سلسیس،منیمالور میں اقل ترین درجہ حرارت8ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔لمباسنگی میں کشمیر کی طرح موسم ہونے کے سبب سیاح بڑی تعداد میں یہاں پہنچ رہے ہیں۔

 

تلنگانہ کے متحدہ اضلاع عادل آباد اور میدک میں کئی مقامات پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔ سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں اقل ترین درجہ حرارت7.8ڈگری،نلہ ولی علاقہ میں اقل ترین درجہ حرارت 8.2ڈگری،نیالکل میں اقل ترین درجہ حرارت 8.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔سدی پیٹ ضلع کے ننگانور علاقہ میں اقل ترین درجہ حرارت9.1ڈگری سلسیس،انگڑی کشٹاپور میں اقل ترین درجہ حرارت9.5ڈگری سلسیس،میدک ضلع کے سیوم پیٹ میں اقل ترین درجہ حرارت 9.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت4.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button