نیشنل

مسلمانوں میں ختنہ کے رواج پر پابندی لگانے اور اسے جرم قرار دینے کیرالا ہائی کورٹ میں درخواست دائر

حیدرآباد _ 12 فروری ( اردولیکس ڈیسک) مسلمانوں کے ختنہ کے رواج کو ختم کرنے جمعہ کو کیرالا ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بچوں کے غیر طبی ختنہ کو غیر قانونی اور ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے۔

 

یہ درخواست ‘نان ریلیجیس سیٹیزن ‘ نامی تنظیم نے دائر کی ہے۔ درخواست میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ختنہ کے رواج کو روکنے کے لیے قانون بنانے پر غور کرنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ختنہ بچوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ختنے سے صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ختنہ کا رواج بچے پر اس کے والدین کی طرف سے یکطرفہ فیصلہ لے کر مسلط کیا جاتا ہے، جس میں بچوں کی مرضی شامل نہیں ہوتی۔

 

درخواست میں معروف بین الاقوامی طبی جریدے کا حوالہ دیا گیا کہ ، ختنہ جنسی فعل میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، تاخیر سے orgasm کا سامنا کرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور خاتون ساتھی کے جنسی طور پر مطمئن محسوس نہ کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

 

درخواست میں لڑکوں کے لیے لاحق خطرے پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جس میں کیرالا کے وڈانپلی میں ختنہ کی وجہ سے ایک شیر خوار بچے کی موت کے حالیہ واقعے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

 

درخواست میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ بچوں پر ختنہ کرنے کا رواج "ظالمانہ، غیر انسانی اور وحشیانہ” ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت وضع کردہ بچوں کے بنیادی حق، یعنی "زندگی کا حق” کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

 

درخواست گزاروں نے استدلال کیا کہ والدین رضامندی فراہم کرنے کی اہلیت سے پہلے کسی بچے پر ختنہ کے عمل کے بارے میں اپنے مذہبی عقائد کو مسلط نہیں کر سکتے۔

 

"جب والدین اپنے فرض میں کوتاہی کرتے ہیں کہ تشدد یا جنسی اعضا کو مسخ کرنے جیسے غیر انسانی سلوک کا ارتکاب نہ کریں تو ریاست کو مداخلت کرنی چاہیے۔ اگر ریاستی مشینری آئین کے محافظ کی حیثیت سے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہتی ہے تو  عدالتیں اس معاملے میں مداخلت کرنے کی پابند ہیں۔

 

لہذا، درخواست گزاروں نے عدالت سے غیر طبی  ختنہ کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی ہدایت کی درخواست کی۔

درخواست ایڈوکیٹ جیوش، سبو ایم فلپ، پی شاہین اور آکاش ایس کے ذریعہ دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button