جنرل نیوز

لواطت اور ہم جنس پرستی ،خدا کے غضب کو دعوت دینے والے کام،سماج میں ایسے خبیثوں کو پنپنے نا دیا جاے

حیدراباد 6 جنوری/عملِ قومِ لوط کرنے والے اللہ تعالی کی نگاہ میں سنگین مجرم٫ نبیؐ کی لعنت کے مستحق،اللہ تعالی انسان کو اپنی نفسانی ضرورت پورا کرنے عقد نکاح کے زریعہ حلال اور پاکیزہ طریقہ مہیا فرمادیا،اسے چھوڑ کر دوسرا، تیسرا راستہ اختیار کرنا یہ سب گناہوں اور فواحش کا مجموعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمدعبدالحفیظ اسلامی،سینئر کالم نگار و آزاد صحافی نے، مسجد صالحہ قاسمؒ میں اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج انسانوں میں سے ایک گروہ لزات شہوانی کا دلدادہ ہوکر انسانی شرف کو داغدار کر دیا اور جانوروں سے بدتر زندگی گزار رہا ہے۔
مولانا نے فرمایا،غیر فطری عمل اختیار کرنے والی ”قوم لوط“ کو اللہ تعالی نے اپنا عزاب بھیج کر پتھروں کی بارش برساتے ہوے ان مجرمین کی بستیاں الٹ دی گئیں اور انہیں تلپٹ کرکے رکھدیا۔یہود ونصاری کی نقالی میں دنیا کی دیگر قومیں بڑی تیزی کے ساتھ لواطت اور ہم جنس پرستی کی طرف آگے بڑھ رہی ہیں، کئ ملکوں میں مرد مرد سے عورت عورت سے شادی کو قانونی طور پر جائز بنادیا گیا۔ ہمارے ملک میں بھی اسے جائز کرنے کی آوازیں سنائ دینے لگی ہیں جو افسوس ناک ہے۔ مولانا محمدعبد الحفیظ اسلامی اس بات کی تلقین فرمائ کہ سماج میں جو بھی عمل لوط کا ارتکاب کررہا ہو وہ خدا تعالی سے توبہ کرے اور اپنے عمل بد کو چھوڑدے ورنہ اللہ کا سخت عزاب تیار ہے۔
نبی صلى الله عليه و سلم نے ان خبیثوں کے متعلق فرمایا
ولعن اللہ من عمل عمل قوم لوط۔
مولانا اسلامی نے یہ بھی کہا کہ قوم لوط کی تباہی انکی دس بری
خصلتوں کی وجہ سے ہوی۔ انہوں نے نبیؐ کے ارشاد کے حوالے سے یہ بات بھی بتائ کی آپؐ کی امت ان سے ایک نمبر آگے رہے گی ،کہ عورتیں عورتوں کے ساتھ جنسی خواہشات پوری کریں گی۔
ایسے حالات اب تیزی سے اپنے پیر پسار رہے ہیں لہذا حضرت انسان اپنے آپ کو اس خبیث فعل سے بچاے رکھیں تاکہ شرف انسانی پر آنچ نہ آے، انہوں نے بچوں کے متعلق والدین متوجہ فرمایا کہ
اپنے بچوں پر خاص نظر رکھیں اجنبی مردوں اور عورتوں سے دور رکھیں اور تعلیمی مقامات پر
ان نونہالوں کے حفاظتی انتظامات پر کڑی نظر رکھیں۔ آخر میں مولانا اسلامی اس بات پر سامیعن کی توجہ مبذول کروائ کہ اپنے نوجوان لڑکے لڑکیوں پر گہری نظر رکھیں تاکہ وہ برائ کے ٹھاٹے مارتے سمندر میں غرق ہونے سے بچ جایئں؛بچوں کے بالغ ہوتے ہی عقد نکاح کردینا تمام برائیوں کاسدباب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button