انٹر نیشنل

سفارت خانہ ہند ریاض میں گاندھی جینتی تقریب 

ریاض ۔ کے این واصف

سفارتخانہ ہند ریاض میں اتوار کی صبح مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قائم مقام سفیر ہند ایم آر سجیو نے ایمبیسی میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو پھول مالا پہنا کر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تقریب کا افتتاح کیا۔ دیگر مہمانوں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ گاندھی جینتی کی تقریبات اس سال گاندھی جینتی ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی تقریبات (آزادی کا امرت مہوتسو) اور ہندوستان سعودی سفارتی تعلقات کے 75 سال کی تقریبات کے ساتھ مل کر آئی ہے۔

ہفتہ کی صبح سفارت خانے ہند مہاتما گاندھی کے سچائی، عدم تشدد اور ستیہ گرہ کے نظریات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری کو فروغ دینے کے لیے تقریبات کا آغاز سائیکل ریلی سے کیا۔ اس کا اہتمام ڈپلومیٹک کوارٹر جنرل اتھارٹی اور سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ ریلی میں سفارت کاروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ سعودی شہری اور ہندوستانی تارکین وطن اس ریالی کا حصہ رہے۔ چارج ڈی افیئرز مسٹر ایم آر سجیو نے اجتماع سے خطاب کیا اور صحت مند اور پائیدار زندگی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گاندھی جی نے "key to health” کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی۔

قائم مقام سفیر نے سائیکل ریلی کی ٹیموں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ شرکاء کو شرکت کے لیے ٹی شرٹس اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ سفارت خانے نے اپنے احاطے میں ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا جس میں گاندھی جی کی زندگی پر نظمیں اور ڈرامے پیش کئے گئے۔ جسے ریاض میں ہندوستانی اسکولوں کے طلباء نے پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button