تلنگانہ

اسمبلی میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور بی آرایس رکن اسمبلی تارک راما راو کے درمیان زبردست لفظی بحث

حیدرآباد _ تلنگانہ اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر ہوئے اظہار تشکر کے مباحث کے  دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی اور بی آرایس کے رکن اسمبلی تارک راما راو کے درمیان زبردست لفظی بحث  ہوئی۔تارک راما راو نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ریمارک کا جواب دیا

 

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بعض این آرآئیز کو جمہوریت کی روح کے معنی سمجھ میں نہیں آتے۔تارک راما راو نے کہا کہ ریونت عوام کے ذریعہ منتخب کردہ چیف منسٹر نہیں ہیں بلکہ انہیں دہلی سے چیف منسٹر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کس پارٹی نے این آر آئی کو لا کر پارٹی صدر بنایا

 

۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کا کام کے چندرشیکھرراو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر بننے کے بعد بھی ریونت کی تقریر میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔وہ قائدین کے ساتھ کس طرح طرح اخلاق سے پیش آنا نہیں جانتے۔ کیونکہ اس ایوان میں ریونت ریڈی نے دیگر چیف منسٹرس کے نام لیتے ہوئے انہیں صاحب سے خطاب کیا اور سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو صاحب کہنا گوارہ نہیں کیا۔ یہ ان کے اخلاق ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button