جنرل نیوز

کریم نگر میں صفا بیت المال کے دفتر میں قومی پرچم کشائی _ مولانا محمد کاظم الحسنی کا خطاب

حافظ محمد اسماعیل کی اطلاع کے بموجب دفترصفا شاخ کریم نگر پر یوم آزادی کے موقع پربدست جناب مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب( صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر) پرچم ہند کی کشائی عمل میں آئی اس موقع صدرصفا نے حاضرین و محبین صفا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس ہندوستان کی آزادی کاجشن منانے کے حقیقی حقدار مسلمان ہیں کہ ہمارے آبا و اجداد ،اور علماءواسلاف نے اس ملک کی آزادی کے لئے قید وبند کی سزائیں برداشت کیں اوراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،یہ آزادئ ہند ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ اس کے پیچھے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں ہیں ۔

 

نیزمفتی صادق حسین قاسمی صاحب نے حاضرین سے کہاکہ اگر ہم نے اپنے اسلاف کا تذکرہ چھوڑ دیا تو کل کوئی انکی قربانیوں کو یاد کرنے والا بھی نہ ہوگا آج فرقہ پرست لوگ آزادی ہند کی تاریخ سے مسلمانوں کی قربانیاں مٹانے کی ناپاک کوششیں کر رہے ہیں ہمیں اپنی تاریخ سے اپنی اولاد اورنئی نسل کو واقف کراناضروری ہے ۔نیز یہ ہندوستان کی تہذیب گنگا جمنی تہذیب ہے یہاں سب ملکر رہتے ہیں

 

اور یہاں ہم سب کوہر کام ملکر کرنا ہوگا، آزادی تو ہم کو 76سال قبل ملی لیکن اسکے لئے ہمارے مسلم وغیر مسلم بھائیوں نے ملکر پچھلے دو سو سالوں سے جد وجہد کی اور مستقل کرتے رہے تب جاکر ہم کو یہ آزادی ملی اس ملک کی آزادی پر کسی خاص مذہب وقوم کا حق اور جاگیر نہیں ہے

 

بلکہ اس پر ملک کے تمام باشندوں کامساوی حق ہے مسلمان ہمیشہ اس ملک میں امن وامان چاہتے ہیں اس ملک میں فرقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے آج جو فرقہ پرست طاقتیں ملک کے امن وامان کو برباد کر رہے ہیں وہ اپنی اس حرکت سے باز آجائیں ۔ہمیں انگریزوں نے اس ملک کی آزادی کوطشت میں سجا کر نہیں دیابلکہ اس کے لئے بہت سی قربانیاں دی گئیں تب جاکر یہ ملک ہندوستان آزاد ہوا۔مولانا فرقان قاسمی صاحب نے کہا کہ اس ملک میں سب مذاہب کے ماننے والے ہیں اسی لیے سب آپسی بھائی چارہ کو قائم رکھیں ۔

 

آخیر میں حافظ محمد عبدالحکیم خان صاحب (نائب صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر)نے ملک میں امن وامان کے لئے دعا کی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس پرچم کشائی کے موقع پر ،حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب ( جنرل سکرٹری صفابیت المال شاخ کریمنگر) مفتی زید بن سعید قاسمی صاحب،حافظ احمدصاحب، حافظ اظہر صاحب، محمد عرفان، سید افسر، کے علاوہ اراکین مسجد کوثر واہلیان محلہ گودام گڈہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button