انٹر نیشنل

سعودی عرب کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ آج سے شروع

ریاض ۔ کے این واصف

امسال سعودی عرب میں گرمی کا سلسلہ کچھ طویل رہا۔ اکتوبر کے دو ہفتہ گزرنے جانے کے بعد آج مملکت کے کچھ علاقون مین گرمی سے راحت کی خبر آئی ہے۔  سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’پیر 16 اکتوبر سے درجہ حرارت میں پہلی کمی ریکارڈ پر آئے گی‘۔

 

اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا ’ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ پیر کی صبح سے شروع ہوگا اور رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا‘۔ قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’درجہ حرارت میں کمی تبوک، الجوف، شمالی حدوود، حائل اور الشرقیہ ریجن کے شمالی علاقوں میں واقع ہوگی۔ ان علاقوں میں کم درجہ حرارت 13 سے 19 کے درمیان رہے گا‘۔

 

بیان میں کہا گیا کہ’ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button