جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کی کانسٹیبل نے بے رحمی سے پٹائی کردی _ ویڈیووائرل،واقعہ کے خلاف مقامی افراد پولیس اسٹیشن پر جمع

حیدرآباد _ 23 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے رسول پورہ چادرگھاٹ کے قریب پولیس کی پٹرولنگ کے دوران نوجوان کو چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل چاری نے سڑک پر سرعام پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں یہ نوجوان زخمی ہوگیا۔اس نوجوان کی شناخت سمیع کے طورپر کی گئی ہے۔اس واقعہ کے خلاف نوجوانوں اورمقامی افراد کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوگئی

 

اور  اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کیا اورکانسٹیبل کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاگیا۔نوجوان کی جانب سے اس  سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی اور اس زخمی نوجوان کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ کانسٹیبل حالت نشہ میں تھا۔اس واقعہ میں ملوث کانسٹیبل کو معطل کرنے کامطالبہ کیاگیا

 

۔اس پولیس کانسٹیبل کی جانب سے نوجوان کی پٹائی کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ  کانسٹیبل نوجوان کو لاٹھی سے شدید زدوکوب کررہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button