جنرل نیوز

اوٹکور مستقر کے سرکاری و خانگی مدارس میں محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام مفت تعلیمی اشیاء کی تقسیم 

اوٹکور: 26 اگسٹ ( پریس ریلیز) اوٹکور مستقر کے سرکاری و خانگی مدارس میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام مفت ایجوکیشن کٹ ( تعلیمی اشیاء ) کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس ایجوکیشن کٹ میں اسکول بیاگ’ نوٹ بک’ پن’ پنسل’ ٹیفن باکس’ واٹر بوٹل کے علاوہ دیگر تعلیمی اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع مختلف اسکول میں منعقدہ تقریب میں مہمانان خصوصی خورشید احمد گدوال نایب صدر ملت اسلامیہ اسکول سوسائٹی’ محمد اسماعیل بنڈہ وارڈ ممبر جنرل سکریٹری مجلس نارائن پیٹ’ محمد سمیع اللہ حسن آباد صدر خدمت خلق کمیٹی’ عبدالرشید نگری’ رکن جماعت اسلامی اوٹکور ‘محمد رفیع پورلہ سابق ناٸب سرپنچ مجلس’ محمد ضمیر علی امرچنتہ ٹی آر ایس لیڈر’ عبدالخالق ایس ایم سی چیرمین’ نذیر احمد پٹپاک’ خواجہ حسین’ بابو میاں فضل صاحب ‘ ڈاکٹر رحیم پاشاہ صاحب ‘ فضل احمد صاحب ‘ سوریش صاحب ‘ کے ودیگر موجود تھے۔ اس موقع منعقدہ تقریبات میں مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو تلقین کی کہ وہ اچھی طرح تعلیم حاصل کرتے ہوئے اسکول کے ساتھ ساتھ والدین کا نام روشن کریں۔بعد ازاں اوٹکور کے سرکاری و خانگی اسکول کے ذمہ داران نے نارائن پیٹ کی محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر حاجی شرف الدین سنڈکے ودیگر ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button