تلنگانہ

نریندر مودی کا کل دورہ تلنگانہ۔محبوب نگر میں جلسہ عام سے خطاب

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو تلنگانہ کے دورہ کریں گے۔ وہ 13 ہزار 500 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔

 

مودی اہم سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو ناگپور سے وجے واڑہ اقتصادی کوریڈور کا حصہ ہیں۔ وہ ضلع محبوب نگر میں ترقیاتی پراجکٹس کے اغاز کے علاوہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 

وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرشنا اسٹیشن سے پہلی حیدرآباد-رائے چور ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔ وہ ہاسن-چیرلاپلّی LPG پائپ لائن پروجیکٹ کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی کرشنا پٹنم سے حیدرآباد تک بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی کثیر مقصدی پیٹرولیم پائپ لائن کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اس دورے کے بعد وزیراعظم اگلے مہینے کی تین تاریخ کو نظام آباد کا بھی دورہ کریں گے۔ اس طرح اندرون ایک ہفتہ وزیراعظم کا یہ تلنگانہ کا دوسرا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم حیدرآباد یونیورسٹی کی پانچ نئی عمارتوں کا افتتاح بھی کریں گے، جن میں اسکول آف اکنامکس، اسکول آف میتھمیٹکس، اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز اور سروجنی نائیڈو اسکول آف آرٹس اور کمیونیکیشن شامل ہیں۔

 

بی جے پی قائدین کی جانب سے وزیراعظم کے استقبال کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں اسی دوران بی جے پی قائدین نے اس مقام کا بھی معائنہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا جہاں سے وزیراعظم جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button