اسپشل اسٹوری

آسام کے کانگریس امیدوار رقیب حسین کو ملک میں سب سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کا اعزاز _ 10 لاکھ سے زائد ووٹوں سے مولانا بدر الدین اجمل کو دی شکست

حیدرآباد _ 5 جون ( اردولیکس) آسام کے دھوبری سے کانگریس کے امیدوار رقیب حسین نے 10.12 لاکھ ووٹوں کی ریکارڈ اکثریت حاصل کی۔ انہوں نے آل انڈیا ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار و موجود رکن پارلیمنٹ مولانا محمد بدر الدین اجمل کو بھاری ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔

 

کانگریس امیدوار رقیب حسین اس مرتبہ کے لوک سبھا انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے ہیں انہوں نے مجموعی طور پر 14 لاکھ 71 ہزار 885 ووٹ حاصل کئے۔جبکہ ان کے حریف امیدوار مولانا محمد بدر الدین اجمل کو 4 ،لاکھ 59 ہزار 509 ووٹ ملے۔

 

این ڈی اے اتحاد نے   293  سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جن میں بی جے پی تنہا طور پر 240 سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ انڈیا بلاک 233  سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہے اس میں کانگریس کے 99 سیٹ شامل ہیں ۔  دیگر   17سیٹوں پر دونوں اتحاد میں شامل نہ رہنے والی جماعتیں اور آزاد امیدوار شامل  ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button