نیشنل

شادی کے منڈپ میں پھیرے لیتے ہوئے ڈاکٹر دلہے کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد _ 13 فروری ( اردولیکس ڈیسک) اتراکھنڈ میں ایک30 سالہ  ڈاکٹر دولہے کی منڈپ میں اپنی شادی کے پھیرے لیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ رانی کھیت گاوں میں پیش آیا۔ دلہن اور اپنے رشتہ داروں کے سامنے اور سینکڑوں باراتیوں کی موجودگی میں دلہے کی اچانک موت سے شادی خانہ میں کہرام مچ گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ کے ڈینٹسٹ ڈاکٹر سمیر اپادھیائے کی شادی  رانی کھیت کے سریدھر گنج میں واقع دھرم شالہ آڈیٹوریم  منعقد ہوئی ۔ بارات کے ساتھ دلیے کو شادی خانہ لے جایا گیا اور ہر طرف جشن کا ماحول تھا ۔منڈپ میں شادی کی رسومات کے دوران پھیرے لگاتے ہوئے ڈاکٹر سمیر کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا اور وہ منڈپ میں ہی بے ہوش ہوگیا جس کے بعد شادی کی تقریب میں کہرام مچ گیا رشتہ داروں نے دلہے کو فوری رانی کھیت کے ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متوفی دولہا پیشے سے ڈاکٹر تھا۔ دلہن شہر کے ایک نامور اسکول میں ٹیچر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button