تلنگانہ

تلنگانہ سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں تعمیر کردہ دو مساجد کا کل جمعہ کو افتتاح

حیدرآباد _ 24 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت کی جانب سے سکریٹریٹ کی نئی عمارت  میں دوبارہ تعمیر کردہ مساجد‘ مسجد معتمدی اورمسجدہاشمی کے ساتھ ساتھ ایک مندر اور  گرجا گھر کا کل جمعہ کو افتتاح عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ دونوں مساجد کا چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کے ہاتھوں علماء و مشائخ کی موجودگی میں 25 اگست کو افتتاح عمل میں آئے گا.

چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کے کاموں کا معائنہ کیا اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کو قطعیت دی

 

اسی دوران  محکمہ اقلیتی بہبود نے دونوں مساجد کیلئے منیجنگ کمیٹی تشکیل دی ہے  دونوں مساجد کی انتظامی کمیٹیوں میں شیخ لیاقت حسین (اسسٹنٹ سکریٹری ٹوگورنمنٹ جنرل اڈمنسٹر یشن) سیدعارف (اسسٹنٹ سکریٹری ٹو گورنمنٹ جنرل اڈمنسٹریشن۔الیکشن)محمد سجاد علی (اسسٹنٹ سکریٹری ٹوگورنمنٹ محکمہ پنچایت راج ودیہی ترقیات)‘محمداقبال حسین (اسسٹنٹ سکریٹری ٹوگورنمنٹ محکمہ قانون) شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button