تلنگانہ

جگتیال اور کورٹلہ میں مجلس کی جانب سے اردو میڈیم طلبہ میں آل ان ون گائیڈ کی تقسیم _ مجلس کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کا خطاب

جگتیال _6 مارچ ( اردولیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے آج جگتیال کے روبی فنکشن ہال اور کورٹلہ  کے کنگ گارڈن فنکشن ہال میں اردو میڈیم کے طلبہ میں سالار ملت آل ان ون گائیڈ کی تقسیم تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نامپلی کے رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج نے شرکت کی ۔ اور سالار ملت آل ان ون گائیڈ طلبہ میں  تقسیم عمل میں آئی۔

اس موقع پر جعفر حسین معراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں ۔ تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کے منازل طے کر سکتے ہیں۔ یس یس سی امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنا چاہئے۔۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سال 2005 میں سابق صدر مجلس و سینئر پارلیمنٹرین الحاج سلطان صلاح الدین اویسی مرحوم نے طلبہ کو اردو میڈیم ماڈل کے طلبہ میں ماڈل پیر گائیڈس تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا ۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اگر اس گائیڈ میں شامل سوالات کو مکمل طور پر یاد کرتے ہیں تو ان کی کامیابی یقینی ہوگی کیونکہ اسی گائیڈ میں سے طلبہ کو سوالات پوچھے جاتے ہیں جعفر حسین معراج نے کہا کہ اردو کی ترقی و ترویج کے لئے مجلس کافی جدوجہد کررہی ہے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کے اسمبلی میں مطالبہ پر آج ریاست میں اُردو زبان کو سرکاری دوسری زبان کا درجہ دیا گیا۔اور مسابقتی امتحان میں اُردو زبان میں سوالات کا پرچہ شائع ہو رہا ہے۔ جس سے اُردو میڈیم طلبہ کو کافی سہولت ہو رہی ہیں۔ جو مجلس اتحاد المسلمین کی کامیاب نمائندگی ہے۔

اس موقع پر جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم اور کورٹلہ مجلس کے صدر محمد صابر نے  اپنے علحدہ علحدہ خطاب میں کہا کہ طلبہ  سالار ملت ایجوکیشن ٹرسٹ کی طرف سے فراہم کردہ آل ان ون گائیڈ کے ذریعے اعلیٰ کامیابی حاصل کریں۔ ۔ اس پروگرام میں سید غلام احمد حسین صدر مجلس کریم نگر و رکن حج کمیٹی ۔ محمد عباس سمیع سابقہ ڈپٹی میر کریم نگر۔ فیروز بھائی کارپوریٹر کریم نگر ۔کورٹلہ مجلس کے نمائندے کونسلر محمد رفیع ، انور صدیقی کے علاہ مجلس کے کارکنوں اور طلبہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button