نیشنل

کرناٹک:بی جے پی امیدوار کےخلاف لگایا گیا چوری کا الزام ثابت۔وزیراعظم مودی کا دورہ منسوخ

گلبرگہ: گلبرگہ ضلع کےچتاپوراسمبلی حلقےکےبی جے پی امیدوار منی کنٹ راتھوڑکے خلاف چوری کا الزام ثابت ہونےکےبعد چتاپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بتایاجارہاہےکہ وزیراعظم نریندرمودی 6 مئی کوکرناٹک کےگلبرگہ ضلع کے چتاپور حلقہ میں منعقدہونےوالے جلسہ عام میں شرکت کرنےوالےتھے،اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ چتاپور اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار منی کنٹ راتھوڑ کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں اس کو لے کرشدیدناراضگی کااظہارکررہی ہیں۔ اب جب کہ منی کنٹ کے خلاف چوری کا الزام ثابت ہو گیا ہے، بی جے پی حرکت میں آگئی ہے اور اس انتخابی مہم کو منسوخ کر دیا ہے جو نریندرمودی چتاپور میں منی کنٹ راتھوڑکے لئے کرنے والے تھے۔

بتایاجارہاہےکہ کالسنتے میں آنگن واڑی کے بچوں کودیاجانےوالا دودھ کا پاؤڈر بیچنے کے معاملے میں منی کنٹ راتھوڑ کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، اوراطلاعات ہیں کہ راتھوڑ نے اس کیس کے سلسلے میں عدالت میں اپیل دائر کی ہے۔واضح رہےکہ ایسی صورتحال میں بھی اگر منی کنٹ راتھوڑ کےلئےوزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم چلائی تو بی جے پی کو شرمندہ ہونے کے امکانات ہیں۔چیف منسٹر بسواراج بومئی نے چتا پور میں منی کنٹ راتھوڑکے لئے روڈ شو کیا۔اوراطلاعات ہیں کہ منی کنٹ کےتعلق سےکئی مقدمات ہیں۔ کانگریس لیڈروں کاکہناہےکہ چیف منسٹرکی جانب راتھوڑ کے لئے ووٹ مانگناایک المیہ ہے۔

چیف منسٹر بسواراج بومئی نے تنقید کے بعد اپنے اقدام کا دفاع کیا۔ انہوں نےکہاکہ کانگریس میں قومی اور ریاستی لیڈروں کے خلاف بھی مقدمات ہیں وہ خود ضمانت پر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی بات پر قائم ہیں تو آپ سب کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button