انٹر نیشنل

سعودی عرب میں غیرمسلموں کے لیے نئے قبرستان بنیں گے

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں کروڑوں کی تعداد میں غیر ملکی روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہیں جن میں غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد ہے۔ ان غیر مسلم افراد کے فوت  جانے کی صورت میں ان کی تدفین ایک مسئلہ ہوتی ہے ان کے لئے صرف جدہ میں ایک قبرستان ہے۔

سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور نے جدہ سمیت مملکت کے مختلف علاقوں میں غیرمسلموں کے لیے نئے قبرستان بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔عکاظ اخبار کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کا کہنا ہے کہ ’غیرمسلموں کی تدفین میں آسانی پیدا کی جائے اور تدفین کے عمل کو آسان بنایا جائے‘۔

باخبر ذرائع کے مطابق وزارت نے غیرمسلموں کے قبرستانوں کی شکل و صورت مقرر کردی ہے جو مسلمانوں کے قبرستانوں سے مختلف ہوگی۔اس وقت مملکت کے جدہ کے سوا کسی علاقے میں غیرمسلم کی موت پر اس کی نعش کو جدہ میں موجود قبرستان میں منتقل کرنے کی کارروائی کی جاتی ہے۔ اس سے آخری رسومات انجام دینے میں تاخیر ہوتی ہے۔وزارت چاہتی ہے کہ آئندہ مملکت کے مختلف مقامات پرغیرمسلموں کے لیے قبرستان مختص کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button