نیشنل

خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری _ 33 فیصد تحفظات اب قانون بن گیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے جسے پارلیمنٹ کے حالیہ خصوصی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں نےمنظور کیا تھا۔

مرکزی حکومت نے مذکورہ بل کیلئے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جسے ناری شکتی وندن Adhiniyam بھی کہا جاتا ہے۔ صدرجمہوریہ سے منظوری ملنے کے بعد اب یہ بل ایک قانون بن گیا ہے۔

 

مذکورہ قانون کا مقصد لوک سبھا اور ریاستوں کی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ دہلی اسمبلی میں خواتین کیلئے 33 فیصد سیٹیں ریزرو کرنا ہے۔ درجِ فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں کی خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن اِس زمرے کیلئے موجودہ کوٹے کے اندر فراہم کیا جائےگا

متعلقہ خبریں

Back to top button