تلنگانہ

منفی سوچ رکھنے والوں کو ووٹ نہ دیں بی آر ایس پارٹی تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کار بند : کھمم ضلع میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا خطاب

منفی سوچ رکھنے والوں کو ووٹ نہ دیں بی آر ایس پارٹی تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کار بند پھچلے 70 سالوں میں ملک میں تمام سیاسی جماعتوں نے دلتوں کا استحصال کیا بی آر ایس پارٹی ھی تلنگانہ میں دلت بندو اسکیم متعارف کرواکر پورے ملک میں ایک مثال قائم کی

 

ستو پلی اسمبلی حلقہ کے کلور منڈل میں منعقدہ بی آر ایس پارٹی کے پرجا آشرواد جلسہ عام سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے اپنے خطاب میں کہا چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی آر ایس دورہ اقتدار میں تلنگانہ میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا بی آر ایس پارٹی کے مینو فسٹو میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں تقریباً وعدوں کو مکمل کیا چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 70 سالوں میں ملک کے تمام اپوزیشن پارٹیوں نے صرف دلتوں کا نام لیکر ان کا استحصال کیا گیا تلنگانہ میں بی آر ایس کی وہ واحد حکومت ہے جو دلتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامعہ قدم اٹھاتے ہوئے دلت بندو اسکیم کے ذریعے دلتوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیکر پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی

 

چیف منسٹر کے سی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منفی سوچ رکھنے والے سیاسی قائدین کو ووٹ نہ دیں کانگریس پارٹی اوچی سیاست اور عوام کو دھوکا دینے میں ماہر قرار دیا چیف منسٹر کے سی آر نے دعویٰ کیا کہ ستو پلی اسمبلی حلقہ سے سنڈرا ونکٹہ ویریا 70 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کریں گے بی آر ایس پارٹی وعدے نہیں کرتی بلکہ وعدوں پر عمل کرکے بتاتی ہے چیف منسٹر کے سی آر نے سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی اور سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو قائدین اپنے مفادات کے لیے پارٹیاں تبدیل کرنا ان کا وطیرہ بنچکا آنے والے اسمبلی انتخابات میں کھمم ضلع کی عوام ان مفاد پرست سیاسی قائدین کو زبردست سبق سکھائیں گی

 

اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم کھمم رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے بعدہ چیف منسٹر کے سی آر نے ستو پلی سے یلندو روانگی عمل میں آئی یلندو میں بھی منعقدہ پرجا آشر واد جلسہ سے خطاب کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button