تلنگانہ

راشن کی دکان پر وزیراعظم کی تصویر نہ لگانے پر مرکزی وزیر نرملا ستیارامن ہوئی برہم _ تلنگانہ کے بانسواڑہ اسمبلی حلقہ میں دورہ

نظام آباد:2/ ستمبر (اُردو لیکس) مرکزی وزیر فینانس نر ملا سیتارامن کاماریڈی ضلع کے ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ کے دورہ کے تحت آج بانسواڑہ اسمبلی حلقہ کے بیرکور کا دورہ کرتے ہوئے راشن کی دکان پر پہنچ کر مرکزی حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے چاول کی تقسیم پر ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل، سیول سپلائیز آفیسر،دکاندار اور عوام سے تفصیلات حاصل کی۔ نرملا سیتارامن نے ضلع کلکٹر مسٹر جتیش وی پاٹل سے دریافت کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کو غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت میں چاول دئیے جارہے ہیں لیکن نام ریاستی حکومت کا ہورہا ہے عوا م کو اس بارے میں واقف کیوں نہیں کرایا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر دکان کے باہرآویزاں نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

 

اس سلسلہ میں تفصیلات طلب کرنے پر ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل جواب دینے پر ٹال مٹول کرنے پر آدھے گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے آپ انڈین انڈمنسٹریٹیو سرویس کے تلنگانہ کے آفیسر ہے تفصیلات سے ناواقف ہونا سراسر غلط ہے۔ ضلع کلکٹر نے دوبارہ تفصیلات بتانے پر کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 28تا 30 روپئے اور ریاستی حکومت کی جانب سے 3تا 4 روپئے اور عوام کی جانب سے ایک روپیہ دیا جارہا ہے لیکن نام ریاستی حکومت کا ہورہا ہے جس پر سخت برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ ضلع عہدیدارعوام کیلئے جوابدہ ہوتے ہیں عوام یا منتخب نمائندہ جواب طلب کرنے کی صورت میں انہیں جواب دینا عہدیداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے لہذا عوام کیلئے جوابدہ رہے۔ اس موقع پر ضلع بی جے پی صدر ارونا تارا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button