مبارکباد

ڈی اے آر ای  کی جانب سے ڈاکٹر بھیراپا ناگاری کو نمس کا ڈائریکٹر مقررکئے جانے پر تہنیت

ڈاکٹرس کی تنظیم ڈاکٹرس ایسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن، تلنگانہ کے ایک وفد نے ڈاکٹربھیراپا ناگاری (Surgical Gastroenterologist)سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں نظامس انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسس (NIMS) کا ڈائریکٹر مقرر کئے جانے پر مبار ک باد پیش کی۔اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا ا ور شال پوشی کی گئی

 

اور DARE کی سرگرمیوں کا مختصر تعارف بھی کرایا گیا۔ حکومت کی جانب سے دو ہزار بستروں پر مشتمل نئے سرکاری دواخانے کے قیام کے اعلان پر بھی DARE کی جانب سے مبارک باد دی گئی اور ریاست تلنگانہ کی عوام کی طبّی ضروریات کی تکمیل میں ریاستی حکومت کے رول اور نمس کی غیر معمولی خدمات پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

ڈاکٹربھیراپا نے وفد کا شکریہ ادا کیااور DARE کی سرگرمیوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں آپسی تعاون کی پیش کش کو بھی قبول کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر بھیراپا ناگاری ماضی میں DARE کے مختلف پروگرامس میں شرکت کرتے ہوئے لکچرس بھی پیش کئے ہیں۔وفد میں ڈاکٹر سید نعمان رضوی سکریٹری DARE تلنگانہ، ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان نائب صدر DARE تلنگانہ اور ڈاکٹر غضنفر سکریٹری DARE حیدرآباد،شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button