تلنگانہ

بیوی نے الکٹرک پول سے باندھ کرشوہرکی پٹائی کردی اورگلے میں پہنایا چپل کا ہار _ پداپلی ضلع میں واقعہ

کریم نگر: دوسری شادی کا علم ہونے پرایک بیوی نے اپنے شوہرکی الکٹرک پول سے باندھ کرپٹائی کی اوراس کے گلے میں چپل کا ہارپہنایا۔

یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع پدا پلی کے منتھنی منڈل کے سورنا پلی میں پیش آیا۔ مقامی خاتون اکھیلا کی شریکانت سے چار سال شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد خاتون نے ایک بچہ کو جنم دیا۔ بعد ازاں خاتون کا شوہرگھرچھوڑ کرکہیں چلا گیا تھا جبکہ خاتون کے گھروالے اسے تلاش کررہے تھے۔

اس دوران پتہ چلا کہ اس نے ہنمکنڈہ میں کسی اورخاتون سے دوسری شادی کرلی ہے۔ کل اسے وہاں سے پکڑ کرسورنا پلی لایا گیا۔ برہم اکھِیلا اپنے شوہرکوالکٹرک پول سے باندھ دیا، اس کی بپٹائی کی اوراس کے گلے میں چپل کا ہارڈال کر اپنا غصہ نکالا، خاتون نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button