ایجوکیشن

ملک میں ایم بی بی ایس اور پی جی میڈیکل کی مجموعی سیٹوں سے متعلق تازہ تفصیلات

ملک میں ایم بی بی ایس کی کل 96,077 سیٹیں دستیاب ہیں جن میں سے 51,712 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اور 44365 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ہیں۔ ملک میں نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کی 49,790 پی جی سیٹیں دستیاب ہیں جن میں سے 30,384 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اور 19,406 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ہیں۔علاوہ ازیں 12,648 ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی)/ فیلوشپ آف نیشنل بورڈ (ایف این بی) پی جی سیٹیں ہیں جن میں سے 4185 سرکاری اداروں میں اور 8463 نجی اداروں میں ہیں۔ اس کے علاوہ 1621 پی جی سیٹیں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (سی پی ایس) میں دستیاب ہیں۔

 

میڈیکل کالجوں میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے پہلے 387 تھے جو اب 648 ہیں۔ مزید برآں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں 87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے پہلے 51348 سیٹیں تھیں جو اب 96077 ہو گئی ہیں۔ پی جی سیٹوں میں 105 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2014 سے پہلے 31185 سے بڑھ کر اب 64059 ہیں۔ ملک میںمیڈیکل اسٹڈیز کے مواقع بڑھانے اور میڈیکل ایجوکیشن کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے قدم/اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں:

 

1۔ ضلع/ریفرل اسپتال کو اپ گریڈ کرکے نئے میڈیکل کالج کے قیام کے لئے مرکزی سیکٹر اسکیم۔ اس کے تحت منظور شدہ 157 میں سے 94 نئے میڈیکل کالج پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔

 

2۔ ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں میں اضافہ کے لیے موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی سرکاری میڈیکل کالجوں کو مضبوط بنانے/اپ گریڈ کرنے کے لئے مرکزی سیکٹر اسکیم۔

 

3۔ "سپر اسپیشلٹی بلاکس کی تعمیر کے ذریعے سرکاری میڈیکل کالجوں کی اپ گریڈیشن” کے لئے مرکزی سیکٹر اسکیم۔ منظور شدہ 75 میں سے کل 60 منصوبے مکمل ہیں۔

 

4۔ نئے ایمس کے قیام کے لئے سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت 22 ایمس کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 19 میں انڈر گریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں۔

 

5۔ فیکلٹی، عملہ، بستروں کی تعداد اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کے لحاظ سے میڈیکل کالج کے قیام کے اصولوں میں نرمی۔

 

6۔ فیکلٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بطور فیکلٹی تقرری کے لیے ڈی این بی کی اہلیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

 

7۔ میڈیکل کالجوں میں اساتذہ/ ڈین/ پرنسپل/ ڈائریکٹر کے عہدوں پر تقرری/ توسیع/ دوبارہ ملازمت کے لئے عمر کی حد میں 70 سال تک توسیع۔

 

مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت سے موصولہ اطلاع کے مطابق، ریاست نے علاقائی زبانوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ہندی میں طبی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میںیہ معلومات فراہم کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button