جنرل نیوز

بھینسہ کی طالبات نے اردو میڈیم انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی امتحانات میں ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے پر جمعیت العلما ہند کی جانب سے تہنیت پیش

بھینسہ 3/ مئی(پریس ریلیز ) بھینسہ میں اردو میڈیم کی طالبات نے انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی حالیہ امتحانات میں شاندار کامیابی درج کرواتے ہوئے ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے شہر ، والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا

 

اس ضمن میں جمعیت العلما ہند ارشد مدنی گروپ شاخ بھینسہ کی جانب سے الفلاح ہائی اسکول میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کرتے ہوئے گورنمنٹ جونئیر کالج ایم پی سی سال دوم کی طالبہ ادیبہ ناز بنت محمد عمر چودهری کو 1000 کے منجملہ 985 نشانات اور الفلاح اردو ہائی اسکول کی طالبہ نشاط ترنم بنت محمد مقیم کو جی پی اے 10/10 حاصل کرنے پر شالپوشی کرتے ہوئے نقد رقم پیش کی گئی

 

اس تقریب میں جمعیت العلما کے ذمہ داران جن میں صدر مولانا امجد خان ، حافظ خیرالدین ، مولوی محمد خالد احمد ٹیلر ، حافظ عمر قریشی ، عقیل ، محمد اکبر احمد مدرس اور اظہر احمد خان سیاست رپورٹر کے علاوہ الفلاح ہائی اسکول صدر مدرس اظہار احمد اساتذہ محمد آصف الدین شیراز ، حزیفہ احمد و دیگر موجود تھے اس موقع پر تمام ذمہ داروں نے مذکورہ طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button