جنرل نیوز

مسلم تحفظات میں اضافہ اور اوقافی جائیدادوں کے مسائل پر ضلع کلکٹر عادل آباد کو کانگریس کے مسلم قائدین کی یادداشت

عادل آباد یوتھ کانگریس اسمبلی صدر عرفات احمد خان کی قیادت اور عادل آباد ٹاؤن صدر اقلیتی سل محمد محسن پٹیل کی نگرانی میں پیر کے روز عادل آباد ضلع کلکٹر راہول راج سے ملاقات کرتے ہوئے مسلمانوں کے ریزرویشن کو 4 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے اور وقف املاک اور اداروں کی دوبارہ اختراع کے لیے ٹینڈر طلب کرنے کے لئے ایک تحریری یادداشت پیش کی

 

۔اس موقع پر عادل آباد یوتھ کانگریس اسمبلی صدر عرفات احمد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت راشٹریہ سمیتی نے تلنگانہ کی تشکیل سے قبل تلنگانہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔۔تاہم چيف منسٹر کے ۔چندرا شیکھر راؤ 12 فیصد مسلم ریزرویشن کی فراہمی کے معاملے پر اپنا موقف تبدیل کرتے نظرآرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق آئی اے ایس جی سریدھر (ریٹائرڈ) کی 16/اگست/2016 کی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سماجی، تعلیمی اور روزگار کے بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ملازمت میں مسلمانوں کی نمائندگی اعشاریہ کی صورت حال میں اور معلومات کے حقائق کی بنیاد پر مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ وقف اداروں اور وقف املاک کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے 13 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی لیکن تقریباً 2 ماہ گزر جانے کے باوجود آج تک محکمہ پنچایت راج ایگزیکٹیو انجینئر سے کوئی ٹینڈر طلب نہیں کیا گیا ہے جب بھی ہم ٹینڈرس کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کہہ رہے ہیں۔ کہ یہ محکمہ پنچایت راج کے ایگزیکٹو انجینئرز کی ڈیوٹی ہے۔انہوں نے ضلع کلکٹر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کریں اور ٹینڈرز طلب کئے جائیں

 

۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد از جلد 12 فیصد ریزرویشن اور ٹینڈرز طلب نہیں کئے گئے تو یوتھ کانگریس اور اقلیتی سل کانگریس کی جانب سے بھوک ہڑتال کیا جائیگا ۔اس موقع پر عادل آباد ٹاؤن صدر اقلیتی سل محمد محسن پٹیل،افروز خان،رسولِ خان،انّو بھائی ،شیخ جنید ،رحیم کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button