جنرل نیوز

صفابیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے ماہانہ وظائف کی تقسیم

عادل آباد۔6/ستمبر(اردو لیکس)صفابیت المال شاخ عادل آباد کی مختلف رفاہی فلاحی خدمات میں شہریان عادل آباد کو معاون بننے کی اپیل کرتے ہوئے صدر صفا مولانا سید مبشر احمد رشیدی نے کہاکہ صفابیت المال ہماتن فلاحی خدمات میں مصروف ہے۔گذشتہ دو سالوں سے شہر کے مستحقین و بیوہ خواتین میں بلالحاظ مذہب ماہانہ وظائف تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

 

۔انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ 25/26 مستحقین میں فی کس 500 روپیے کے حساب سے جملہ 1300 ہزار نقد رقم تقسیم کیے جاتے ہیں۔اس سلسلہ میں ہر ماہ کی طرح دفتر صفا پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ذمہ داران صفا کے ہاتھوں وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔صفا کی جانب سے کیے جارہے مختلف خدمات اللہ تعالیٰ کے فضل و اہل خیر حضرات کے تعاون سے کیے جاتے ہیں

 

۔انہوں نے خدمت خلق اور صفا کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس موقع پر نائب صدر حافظ شیخ بشیر احمد،معتمد حافظ کاظم پاشاہ مصباحی،خازن حافظ عبدالعزیز اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button