تلنگانہ

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے جوابی پرچوں کا ایک بنڈل غائب _ عادل آباد کے اوٹنور میں واقعہ

حیدرآباد _ 4 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آغاز کے پہلے روز یعنی پیر کے دن جہاں ایک طرف وقارآباد ضلع کے تانڈور میں سوالیہ پرچہ لیک ہوا تھا تو دوسری طرف امتحان ختم ہونے کے بعد جوابی پرچوں کی منتقلی کے دوران ایک بنڈل غائب ہو گیا ۔

 

طلبہ اور ان کے والدین کو پریشان کرنے والا یہ واقعہ عادل آباد ضلع کے اوٹنور میں پیش آیا۔ اوٹنور پولیس کے مطابق  پیر کو تلگو امتحان دینے والے طلباء کی جوابی شیٹس کا ایک بنڈل غائب تھا۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ جوابی پرچہ کا بنڈل کس امتحانی مرکز سے تعلق رکھتا ہے۔

 

اتنور میں امتحان لکھنے کے لیے 1,011 طلبہ کے لیے پانچ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ متعلقہ مراکز کے انچارج نے جوابی پرچے پوسٹ آفس میں جمع کرائے ۔ وہاں کے عملے نے تمام پرچوں کو 11 بنڈلوں میں تقسیم کیا اور انہیں جانچ مراکز تک لے جانے کے لیے ایک آٹو میں بس اسٹینڈ تک پہنچایا۔ بنڈلوں کو بس میں ڈالنے سے پہلے ایک بار پھر گن لیا گیا۔ 11 کے بجائے صرف دس بنڈل پائے گئے تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے جوابی پرچوں کے بنڈل کے لیے مین روڈ سمیت تمام علاقوں کی تلاشی لی۔ پوسٹل  دفتر کے سب پوسٹ ماسٹر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔  اس کی وجہ حکام کی لاپرواہی بتائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button