انٹر نیشنل

سعودی خلا بازوں نے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا، مشن کے لیے تیار

حیدرآباد ۔ کے این واصف

سعودی عرب ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔ یہاں کے باشندے ہر میدان میں ترقیافتہ ممالک کے شانہ بشانہ ہونے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اب وہ خلاء کی طرف پرواز کے لئے کوشاں ہین۔

سعودی خلائی اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’دو سعودی بازوں نے نو ماہ کا تربیتی پروگرام مکمل کر لیا اور وہ 21 مئی کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جانے کےمشن کے لیے تیار ہیں۔‘ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خلائی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’دونوں سعودی خلا باز مقررہ وقت پر خلائی مشن پر جائیں گے۔ روانگی سے پہلے وہ قرنطینہ مبں ہیں، جہاں وہ سائنسی تجربات کریں گے۔‘

سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے لیے خلائی مہم پر روانہ ہوں گے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’دونوں خلا بازوں نے بارہ دن تک مصنوعی خلا میں رہنے کی مشق اور تجربات کیے جن میں کشش ثقل کی قوتوں اور انسانی جسم پر ان کے اثرات کا مطالعہ شامل تھا۔‘

سعودی خلابازوں کا کہنا ہے کہ ’اس مشن کے لیے مملکت کی نمائندگی کا اعزاز فخر کی بات ہے۔‘یاد رہے کہ یہ منصوبہ سعودی عرب کے خلائی پروگرام کا حصہ ہے جس کا اعلان گزشتہ ستمبر میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button