انٹر نیشنل

امارات ایئر کی مسافروں کے لیے خصوصی پیشکش ’ہوٹل قیام مفت‘

حیدرآباد ۔ کے این واصف

امارات ائیر کے مسافروں کے لئے ائیر لائن نے ایک خوشخبری سنائی ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ امارات ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کے لیے دو راتیں ہوٹل میں قیام کی پیشکش کی گئی ہے۔ مسافروں کو ہوٹل امارات ایئر کی جانب سے مفت فراہم کیا جائے گا۔

امارات الیوم اخبار کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک سے امارات ایئر کے ذریعے سفر کرنے والے خواہ وہ امارات آئے یا وہاں سے سفر کریں انہیں مفت ہوٹل قیام سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایئرلائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس سے سفر کرنے والوں کے لیے دو راتیں جبکہ اکانومی کلاس کے مسافروں کو ایک رات کے لیے ایئرلائن کی جانب سے مفت ہوٹل میں قیام کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مذکورہ پیشکش 26 مئی سے 31 اگست 2023 تک کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ہوٹل میں قیام کی مفت پیشکش سے مستفیض ہونے کے لیے فلائٹ بکنگ کرانے کے بعد ای میل پربکنگ نمبر، فلائٹ کی تفصیلات، امارات پہنچنے کی تاریخ، مسافر کا نام اور ٹیلی فون نمبر ارسال کیا جائے جس کے بعد ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے مفت ہوٹل بکنگ کی کنفرمیشن ارسال کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button