نیشنل

بڑی خبر۔مہاراشٹرا ٹرین فائرنگ واقعہ۔ مہلوکین میں حیدرآبادی نوجوان بھی شامل

حیدرآباد: جئےپور ممبئی سنٹرل ایکسپریس میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل کی جانب سے جن مسافرین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے ان میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

 

بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق حیدرآباد کے بازار گیاٹ نامپلی سے ہے۔متوفی کی شناخت سید سیف اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔

 

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج نے متوفی کے گھر جا کر ارکان خاندان سے ملاقات کی اور میت کو حیدرآباد منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button