تلنگانہ
تلنگانہ میں 1,931 ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹس کی بھرتی آخری مرحلے میں
حیدرآباد: تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹلس میں ملٹی پرپز ہیلتھ اسسٹنٹس کی 1,931 جائیدادوں پر بھرتی کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ نے منگل کی شام دوسری عارضی میرٹ لسٹ جاری کردی۔
امیدواروں کو 1:1.25 کے تناسب سے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ شارٹ لسٹ امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کی جانچ 16 سے 26 ستمبر تک ہوگی
۔ سرٹیفکیٹ ویری فکیشن مکمل ہونے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ اور سلیکشن لسٹ جاری کی جائے گی۔



