نیشنل

مجرموں کی رہائی نے مجھ سے میرا سکون چھین لیا ہے : بلقیس بانو

حیدرآباد_ 18 اگست ( اردولیکس) اجتماعی عصمت ریزی کا شکار بلقیس بانو نے 11 خاطیوں کی رہائی کے بعد پہلی بار میڈیا کے لئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اپنی وکیل شوبھا کے ذریعہ جاری کردہ اس بیان میں بلقیس بانو نے کہا کہ گجرات حکومت کے اس اقدام سے انصاف پر ان کا اعتبار اٹھ گیا ہے۔

دو دن پہلے 15 اگست 2022 کو گزشتہ 20 سال کا صدمہ مجھ پر پھر سے اس وقت تازہ ہوگیا جب میں نے سنا کہ 11 سزا یافتہ افراد جنہوں نے میرے خاندان اور میری پیٹی کا قتل کیا تھا، اور میں اپنے صدمے کے ساتھ جینا آہستہ آہستہ سیکھ رہی تھی ۔ ان مجرموں کی رہائی نے مجھ سے میرا سکون چھین لیا ہے اور انصاف پر میرا یقین متزلزل کر دیا ہے۔ میرا دکھ اور میرا ڈگمگاتا ایمان میرے لیے نہیں بلکہ ہر اس عورت کے لیے ہے جو عدالتوں میں انصاف کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

 

اتنا بڑا اور غیر منصفانہ فیصلہ لینے سے پہلے کسی نے میری حفاظت اور خیریت کے بارے میں نہیں پوچھا۔

 

میں گجرات حکومت سے اپیل کرتی ہوں، براہ کرم اس فیصلے کو واپس لے لیں ۔ مجھے بلا خوف اور امن سے جینے کا میرا حق واپس دو۔ براہِ کرم یقینی بنائیں کہ میری فیملی اور مجھے محفوظ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے خاندان کے 14 ارکان کا قتل کرنے کے بعد ان کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button