ایجوکیشن

نرمل میں فرینڈز ہیلپنگ سوسائٹی کی جانب سے گروسمان ایوارڈ تقریب کا اہتمام

نرمل ۔‌فرینڈز ہیلپنگ سوسائٹی نرمل کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تہنیتی تقریب بمقام پنشنرز بھون نرمل میں منعقد کی گئی۔

 

 

اس تقریب کی صدارت جناب انصار پاشا صدر فرینڈز ہیلپنگ سوسائٹی نرمل نے کی۔اس موقع پر جناب انصار احمد ساحل اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس، جناب شیخ نبی اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس،محمد رضوان الدین اسکول اسسٹنٹ سماجی علم اور شیخ فاضل یس جی ٹی کو شالپوشی کی گئی،مومنٹو عطاءکیا گیا

 

 

اور توصیف نامہ کے ذریعے”گروسمان ایوارڈ "(بسٹ ٹیچرز ایوارڈ )سے سرفراز کیا گیا۔سوسائٹی کے ذمہ داران جناب مراد بیگ اور رانی نے انتظامات کی نگرانی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button