جنرل نیوز

رکن اسمبلی مکتھل کے ہاتھوں مستحقین میں نٸے آسرا وظاٸف شناختی کارڈس کی تقسیم

اوٹکور : 11/ستمبر (اردو لیکس) رکن اسمبلی مکتھل جناب سی۔ رام موھن ریڈی نے اوٹکور منڈل کے مختلف مواضعات جیسے بجوار،کتہ پلی،پاتاپلی،مخدوم پور،ایرگٹ پلی سے تعلق رکھنے والے 102 افراد میں نٸی امدادی وظاٸف کے شناختی کارڈس مستحقین میں تقسیم کۓ گۓ۔ رکن اسمبلی مکتھل جناب سی۔ رام موھن ریڈی نے ان اجلاس سے خطاب کر تے ھوۓ کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے امور کو انجام دینے میں کافی دلچسپی رکھتی ہے۔ٹی آر ایس حکومت نے غریب عوام کے لۓ بہت سے اسکیمات کو روبہ عمل لارھی ھے۔اس کی مثال سارے ملک کے ریاستوں میں نہیں ملتی۔

 

اس طرح غریب عوام کے لۓ آسراء امدادی وظاٸف 2016 روپۓ اور معذورین کے لۓ 3016 روپۓ ھر ماہ وظاٸف جاری کر رھی ھے۔اس اجلاس میں مختلف مواضعات کے سرپنچوں ۔ایم پی ٹی سیز ۔عہدیدارین کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔اس اجلاس میں زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڑ،ایم پی پی شریمتی واٸی۔لکشمی ریڈی،منڈل تحصیلدار تروپتیا،ایم پی ڈی او کالپا،سابق زیڈ پی ٹی سی اروندکمار،سرپنچ سوریاپرکاش ریڈی،نائب سرپنچ عبادالرحمان کلوال،عبدالرحمان شبو کوآپشن ممبر،محمد سمیع اللہ کلوال،محمدآصف،شیخ سمیع،لکشما ریڈی کے علاوہ دیگر موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button