جرائم و حادثات

دلہا کو دلہن کے گھر لانے کے دوران عادل آباد ضلع میں خوفناک حادثہ 30 زخمی

عادل آباد: ریاست تلنگانہ ضلع عادل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو دلہن کو گھر لے جانے کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یہ واقعہ عادل آباد ضلع کے سری کونڈہ منڈل کے نیراڈی گونڈہ میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نیراڈی گونڈہ کی ایک خاتون کی منگنی جینور منڈل کے بسمیٹا گاؤں کے ایک نوجوان سے ہوئی ۔ شادی رواں ماہ کی 22 تاریخ (جمعرات) کو ہونے والی ہے۔ اس سلسلے میں نیراڈی گونڈہ کے 30 افراد ہفتے کی صبح دولہا کو دلہن کے گھر لانے کے لیے ایک منی ویان میں روانہ ہوئے۔ وہ اپنے داماد کو لے کر رات کو گھر واپس ہورہے تھے کہ ویان کا ڈرائیور رات11.15 بجے گاڑی بہت تیز چلا رہا تھا

 

اس دوران اچانک گاڑی بے قابو ہوکر جس گاؤں سے تقریباً ایک کلومیٹر دورلٹ گئی۔ اس حادثہ میں 30 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بعض زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کی عادل آباد

 

کے ریمس منتقلی عمل میں آئی۔حادثہ میں دلہا بھی معمولی زخمی بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button