تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو 4 بہنوں نے راکھی باندھی _ پرگتی بھون میں راکھی بندھن تقریب کی تصویری جھلکیاں

حیدرآباد _12 اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو راکھی تہوار کے موقع پر ان کی 4 بہنوں نے راکھی باندھی۔ پرگتی بھون میں آج راکھی بندھن تقریب منائی گئی۔جس میں چیف منسٹر کی بڑی بہنیں – للیت اماں، لکشمماں، جیاماں اور چھوٹی بہن ونودماں نے انہیں راکھی باندھ کر رکھشا بندھن منایا۔

اسی طرح چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی دختر و رکن کونسل کویتا نے اپنے بھائی وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کو راکھی باندھی۔ تارک راماراو کے فرزند ہمیمنشو کو بھی ان کی بہن نے راکھی باندھی۔

پرگتی بھون میں راکھی بندھن کی تقریب تصویروں میں دیکھی جا سکتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button