حیدرآباد کے 54 انسپکٹرس کے اچانک تبادلے

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے تحت بڑے پیمانے پر پولیس انسپکٹرس کے تبادلہ عمل میں آئے۔ شہر کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے پیر کے روز ایک ساتھ 54 پولیس انسپکٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے۔
خاص طور پر سنٹرل کرائم اسٹیشن (CCS) اور سائبر کرائم شعبے سے بڑی تعداد میں افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جو افسران کافی عرصے سے ایک ہی شعبے میں خدمات انجام دے رہے تھے انہیں انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر تبدیل کیا گیا ہے۔
26 سرکل انسپکٹرس کو فوری طور پر سی پی آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سائبر جرائم میں اضافے کے پیشِ نظر، پولیس کمشنر اس شعبے میں نئی اصلاحات نافذ کرنا چاہتے ہیں اور ان تبادلوں کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بنانا ان کا مقصد ہے۔ احکامات کے مطابق 26 انسپکٹروں کو فوری طور پر ریلیو کرتے ہوئے اگلے
احکامات تک سٹی پولیس کمشنر کے دفتر میں رپورٹ کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔خاص طور پر بنجارہ ہلز، فلم نگر اور عابڈس جیسے اہم علاقوں کے انسپکٹرس کو تبدیل کیا گیا ہے۔جبکہ سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے اس شعبے میں نئے افسران تعینات کیے گئے ہیں۔



