تلنگانہ
حیدرآباد میں دوپہر کے بعد شدید بارش کا امکان

حیدرآباد: شمال مشرقی خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کے اثر سے تلنگانہ میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہیں۔ حیدرآباد میں آج صبح سے ہی مطلع ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ دوپہر کے بعد شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ضروری کام کے تحت گھر سے باہر نکلیں۔
پیر کی رات ہوئی شدید بارش کے باعث شہر کے عوام آج بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ٹریفک میں خلل پڑا اور روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔



