جرائم و حادثاتنیشنل
کرنول حادثہ کا شکار بس پر خطرناک ڈرائیونگ ، برق رفتاری کے 16 چالان

حیدرآباد: کرنول ضلع میں پیش آئے بس حادثے نے کئی خاندانوں کو غمزدہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی ویموری کاویری ٹراویلس کی بس ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس حادثے کا شکار بس پر تلنگانہ میں 16 چالان درج تھے اور 23,120 روپے کے جرمانے زیرِ التوا تھے۔معلوم ہوا ہے کہ 27 جنوری 2024 سے 9 اکتوبر 2025 کے درمیان اس بس نے 16 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی 9 مرتبہ بس نے "نو انٹری” زون میں
داخل ہو کر خلاف ورزی کی جب کہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے بھی چالان درج کیے گئے تھے۔



