تلنگانہ

محمد علیم الدین اے ایس آئی کورٹلہ اور محمد نصیر خان ہیڈ کانسٹیبل جگتیال ٹاؤن ، پولیس کے باوقار ایوارڈ "اوتم سیوا پدکم” کے لئے منتخب 

محمد علیم الدین اے ایس آئی کورٹلہ اور محمد نصیر خان ہیڈ کانسٹیبل جگتیال ٹاؤن کو نمایاں خدمات پر پولیس کے باوقار ایوارڈ "اوتم سیوا پدکم” کیلئے منتخب

کورٹلہ (محمد چاند پاشاہ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں نمایاں خدمات کی انجام دہی پر محکمہ پولیس میں دیئے جانے والے باوقار ایوارڈس کیلئے ضلع پولیس سے وابستہ 7 پولیس عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا جسمیں محمد علیم الدین اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ اور محمد نصیر خان ہیڈ کانسٹیبل جگتیال ٹاؤن کو ڈیوٹی کے دوران انکی نمایاں خدمات پر پولیس کے اعلی و باوقار ایوارڈ "اوتم سیوا پدکم” کیلئے منتخب کیاگیا

 

۔جبکہ دیگر 5 پولیس عہدیداروں کو جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس جگتیال ٹاؤن وینکٹیشور راؤ، کتھلاپور پولیس اسٹیشن سے وابستہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل راجہ شری، اور ڈی۔سی۔آر۔بی شعبہ میں خدمات انجام دے رہے راجندر پرکاش، اور ریزرؤ پولیس شعبہ میں ہیڈ کانسٹیبلس کی خدمات انجام دے رہے گنگارام،ستئیا کو "سیوا پدکم”ایوارڈس کیلئے منتخب کیاگیا جس پر ضلع سپریٹینڈنٹ پولیس اشوک کمار آئی۔پی۔یس نے پولیس عہدیداروں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی

 

۔ضلع پولیس جگتیال س وابستہ 7 پولیس عہدیداروں کو باوقار ایوارڈس کیلئے منتخب ہونے پر صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ و سینئر جرنلسٹ محمد چاند پاشاہ نے اپنی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button