تلنگانہ

بی آر ایس کے 8 ایم ایل ایز اور 5 ایم پیز بی جے پی سے رابطہ میں۔ بنڈی سنجے کا دعویٰ

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے دعوی کیا ہے کہ بی آر ایس کے 8 ارکان اسمبلی اور پانچ ارکان پارلیمنٹ بی جے پی سے رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی برسر اقتدار آتی تو بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ اور رکن قانون ساز کونسل جیل میں ہوتے۔

 

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی کو 17 پارلیمانی حلقوں سے کامیابی حاصل ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اہم مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہوگا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس کے بعض قائدین ایک ایک کر کے پارٹی کو جھٹکہ دے رہے ہیں اور اس پارٹی سے کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس کا کھنڈوا پہن رہے ہیں۔

 

ابھی تک بی ار ایس کے کئی کارپوریٹرس، میونسپل چیئرمین کانگریس میں شامل ہو گئے۔ حال ہی میں پدا پلی کے رکن پارلیمنٹ بھی کانگریس میں شامل ہو گئے۔ آج حیدرآباد کے سابق میئر بی رام موہن اور دیگر نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button