تلنگانہ

اسمبلی انتخابات کی طرح پارلیمانی انتخابات میں اپنے قیمتی ووٹ کو تقسیم نہ کریں 

نظام آباد پھولانگ میں عید میلاپ تقریب سے سابقہ ایم ایل اے گنیش گپتا کی مخاطبت

نظام آباد:8/مئی (اردو لیکس) سابقہ نظام آباد اربن ایم ایل اے بیگالہ گنیش گپتا نے کہاکہ وہ گذشتہ 10سالوں کے دوران نظام آباد شہر کی ترقی اور عوام کی بھلائی کیلئے کئی ایک مثالی اقدامات کئے۔ اس کے باوجود مجھے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

انہوں نے کہاکہ عوام کانگریس کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوئے اور رائے دہی کے موقع پر غلط فیصلہ لینے سے بی جے پی کے امیدوار کو فائدہ ہوا اور وہ منتخب ہوگیا۔ اس طرح نظام آباد پانچ سالوں کیلئے پیچھے چلا گیا۔ گنیش گپتا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ وہ دوبارہ نظام آباد سے منتخب ہوں گے مجھے نظام آباد کی عوام پر مکمل بھروسہ ہے اور اب اپنے فیصلے کو صحیح کرنے کیلئے پارلیمانی انتخابی امیدوار بی آر ایس پارٹی باجی ریڈی گوردھن کو ووٹ دیکر منتخب کریں۔ بصورت بی جے پی امیدوار دوبارہ کامیاب ہوجائے گا۔

 

مسز کے کویتا اور بیگالہ گنیش گپتا کو جس طرح سے ناکامی کا سامناکر نا پرا ایسی غلطی کو نہ دہرائیں۔ بی آر ایس کو کامیاب بنانے سے پارٹی کو صحیح طاقت ملے گی۔ مسٹر بیگالہ گنیش گپتا کل شام نظام آباد شہر کے بلدی ڈویژن 46پھولانگ میں بی آر ایس پارٹی صدر ضلع اقلیتی سیل نظام آباد مسٹر نوید اقبال کی جانب سے ترتیب دئیے گئے عید میلاپ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کررہے تھے۔ قبل ازیں سٹی صدر بی آر ایس پارٹی نظام آباد عمران شہزاد نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے کیلئے سیکولر پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی جارہی ہے انہوں نے یا ددلاتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے دور حکومت میں بی جے پی حکومت کے بہ نسبت مسلمانوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی حربوں سے محفوظ رہیں ووٹ کو ضائع نہ کریں

 

، پچھلی غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ بی آر ایس پارٹی طاقتور پارٹی ہے۔ نظام آباد پارلیمانی امیدوار بی آر ایس پارٹی باجی ریڈی گوردھن کی بہترین قیادت کے حامل شخصیت ہے انہیں ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے منتخب کریں۔ سینئر قائد بی آر ایس پارٹی شیخ علی صابری نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ محلہ پھولانگ باشعور عوام کا محلہ ہے پارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرستوں کو شکست دینے کیلئے ووٹوں کی تقسیم سے بچانا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک و دستور اور سیکولرازم کو بچانے کیلئے اور نریندر مودی کو شکست دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ ووٹ کا استعمال کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔

 

اس عید میلاپ تقریب کی صدارت صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی نظام آباد نوید اقبال نے کی اور موجودہ پارلیمانی انتخابات میں سابقہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت کو مضبوط و مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مرکزی حکومت کے قیام میں اہم رول ادا کرسکے۔ بعد ازاں سابقہ ایم ایل اے بیگالہ گنیش گپتا کی پھولانگ وارڈ صدر بی آ رایس پارٹی امجد خان بی آر ایس پارٹی قائدین رشید خان جاوید، فضل خان، محمد امیر الدین نے شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

 

اس پروگرام میں بی آر ایس قائدین روی چندر، سجیت سنگھ ٹھاکر، عبدالباری،محمد قاسم ایڈوکیٹ، محمد ضیاء الدین پٹیل، سید فرزان جاوید، شیخ رسول، ایم اے حفیظ، شیخ صادق، سید محمود، عبدالبشیر، محمد اقبال، چاند قریشی، عبدالرحمن قریشی، محمد عقیل و اہلیان محلہ پھولانگ و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button