نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے رینوکا چودھری کا اعلان _ ویڈیو شیر کرتے ہوئے مودی پر لگایا توہین کرنے کا الزام

حیدرآباد _ 24 مارچ ( اردولیکس) کانگریس کی سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے

 

مودی کے خلاف ریمارکس کرنے کی پاداش میں راہول گاندھی کو گجرات کی سورت کورٹ نے دو سال قید کی سزا سنائی تھی اس فیصلے کے تناظر میں رینوکا چودھری نے کہا کہ  ایک مرتبہ راجیہ سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان کی کافی  توہین کی تھی نریندر مودی نے ان کی ہنسی پر مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ رامائن سیریل میں اس طرح کی ہنسی سننے کے بعد وہ اب ہی اس طرح کی ہنسی سن رہے ہیں جس پر ایوان میں موجود تمام ارکان ہنس پڑے۔جس سے مجھے کافی تکلیف ہوئی تھی اب وہ اس واقعہ پر نریندر مودی کے خلاف عدالت سے رجوع ہوں گی اور دیکھیں گی کہ اس کیس میں عدالت کتنی تیزی سے مودی کے خلاف فیصلہ سنائے گی۔

 

رینوکا چودھری نے کہا کہ راہول گاندھی کے کیس میں عدالت نے صرف دو سال میں فیصلہ سنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے دائر کئے جانے والے کیس کی سماعت کے تک چلے گی۔یہ وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button