جنرل نیوز

جنگاوں کے خواہشمند عازمین حج کے لئے اہم اطلاع

ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کا ارادہ رکھنے والے تمام احباب کی مکمل رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔ صدر سوسائٹی مولانا عبد الحفیظ قاسمی و معتمد محمد خواجہ مجتہدالدین نے بتلایا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2024 کے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آچکی ہے۔ تمام معزز عازمین کرام جو اس سال حج بیت اللہ کی سعادت سے شرف یابی کا ارادہ رکھتے ہوں، ان تمام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ 4/ڈسمبر بروز پیر سے حج 2024 کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔

 

ایسے تمام عازمین حج، جن کے پاسپورٹ 31/جنوری 2025تک کارکرد ہیں وہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ پر اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں، درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 20/ڈسمبر 2024 ہے، گزشتہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے آن لائن درخواست کی مفت سہولت دستیاب رہے گی۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات ورہبری کے لئے ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داران، سے فون 9346775977 پر یا جناب ظہیر الدین صاحب خازن (متصل جامع مسجد جنگا ؤں ) سےرابطہ کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button