ایجوکیشن

کرئیر گائیڈنس ٹیم نارائن پیٹ کی جانب سے مسابقتی امتحانات میں شرکت کے لئے اورنٹیشن پروگرام

نارائن پیٹ: 11 ڈسمبر (اردو لیکس) مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کیلئے مسا بقتی امتحانات کا اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اور دیگر ملازمتوں کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے بھی اعلامیہ عنقریب آنے والے ہیں۔ اس سنہرے موقع سے استعفادہ حاصل کرنے نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمتوں سے متعلق تفصیلات اور امتحان کی تیاری کیلئے کرئیر گائیڈنس ٹیم نارائن پیٹ کی جانب سے ایک واقفیت اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں محمد نصیرالدین ایم۔سی۔اے نے مسا بقتی امتحان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جانب سے متعین اوقات میں جائیدادوں کی بھرتی کیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آتی ہے۔ جس میں UPSC،SSC اور KVSکے اعلامیہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسٹاف سیلیکشن کمیشن(SSC)کے ذرریعہ CHSLکے چار ہزار پانچ سو جائیدادیں اور KVSکے تیرا ہزار سے زائدجائیدادوں کے اعلامیہ جاری ہوئے ہیں۔ اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے تقریباً 90 ہزار جائیدادوں کیلئے بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں گروپ 4 کے9168جائیدادیں، جونیر لکچرر کے 1392جائیدادیں، پالی ٹکنیک لکچرر کے 247جائیدادیں، ڈرگ انسپکٹر کی18 جائیدادیں،محکمہ گراونڈ واٹر میں 32گزیٹیڈ جائیدادیں اور 25نان گزیٹیڈ جائیدادیں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اور دیگر جائیدادوں کی بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری ہونے والے ہیں۔ بعد ازاں صباء سلطانہ ٹیچر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقل مزاجی محنت و لگن کے ساتھ مسابقتی امتحانات کی تیاری کریں۔ مزید کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں عید اور شادیاں آتے اور جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ایسے موقع بار باا نہیں آتے۔ ا

جلاس کا افتتاح حافظ افتخار احمد کی قرآت کلامِ پاک سے ہوا۔ اور اجلاس کی کاروائی حسن الدین نے چلائی جبکہ اختتامی کلیمات ایڈوکیٹ فیض احمد چاندنے ادا کیے۔ علاوہ ازیں سرکاری جائیدادوں سے متعلق محمد نصیرالدین کی تیار کردہ ایک نصابی کتابچہ کی اجرائی عمل میں لائی گئی، جس میں تمام مضامین کی فہرست کو تفصیلی طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محمدنصیرالدین (ایم سی اے)، صحافی محمد حسن الدین مڑکی، ایڈوکیٹ فیض احمد چاند، محمد رفیع الدین صحافی و مضمون نگار ، محمد حسین صحافی ، کے علاوہ دیگر طلباء و طالبات موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button