جنرل نیوز

نظام آباد میں لنک کمپیوٹرس میں تربیتی بیاچس کا آغاز _ ترقیاتی دور میں جدید عصری ٹکنالوجی سے مربوط کورس کی طلب اقلیتی نوجوانوں استفادہ حاصل کریں

اقلیتی کمیشن چیئرمین طارق انصاری ،میناریٹز فینانس کارپوریشن چیئرمین امتیاز اسحاق و رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا کی مخاطبت

ترقیاتی دور میں جدید عصری ٹکنالوجی سے مربوط کورس کی طلب اقلیتی نوجوانوں استفادہ حاصل کریں

لنک کمپیوٹرس میں تربیتی بیاچس کا آغاز

اقلیتی کمیشن چیئرمین طارق انصاری ،میناریٹز فینانس کارپوریشن چیئرمین امتیاز اسحاق و رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا کی مخاطبت

ڈائریکٹر لنک کمپیوٹرس ماجد خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا 

نظام آباد 20 /مئی (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان ) مسلم اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کو فنی جدید عصری تعلیم و ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے لنک کمپوٹرس واقع بودہن روڈ نظام آباد کے دیرینہ تربیتی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا نظام آباد لنک کمپیوٹرس کے زیر اہتمام (3) سہ ماہی دو بیا چس کا رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش گپتا نے افتتاح کیا

 

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق انصاری نے کہا کہ آج کے تیز رفتار ترقیاتی دور میں فنی تعلیم و اسکلس ڈیولپمنٹ کو رسس کی زیادہ مانگ ہے اور اس شعبہ میں روزگار کا حصول یقینی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے نوجوانوں کو مختلف فنی مہارت و ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے جس سے نوجوان استفادہ کریں چیرمین ریاستی میناریٹیز فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق نے کہا کہ ریاستی میناریٹی فینانس کارپوریشن کے تحت (18) سال تا (35) سال کے اقلیتی نوجوانوں کو تربیت و ہنر سے آراستہ کرتے ہوئے روزگار اور ملازمت فراہم کی جاتی ہے

 

جنکی تعلیمی قابلیت دسویں, انٹر میڈیٹ یا ڈگری تک مکمل کی ہوئی ہو، دیہی سطح پر انکی سالانہ آمدنی( 1،50) لاکھ روپے اور شہری علاقوں میں (2) لاکھ روپے تک ہو ا اہل ہوں گے آدھار کارڈ اور انکم سرٹیفیکیٹ لازمی ہے رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالا گنیش گپتا نے کہا کہ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت، آئی ٹی اسکلس اور دیگر مختصر مدتی اور طویل مدتی کورس کی تربیت سے آراستہ کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ جس سے انھیں سرکاری اور خانگی شعبوں میں روزگار و ملازمت حاصل ہوگی اور وہ خود روزگار اسکیم کے تحت یونٹس بھی قائم کر سکیں گے

لنک کمپیوٹرس نظام آباد مینجنگ ڈائریکٹر ماجد خان نے مہمانوں کا گلدستے پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ (24) سالوں سے لنک کمپیوٹرس نظام آباد کا واحد اقلیتی ادارہ ہے جو جدید ٹکنالوجی وفنی تعلیم کے نئے نئے کو رسی کو متعارف کرتے ہوئے ہنر مند بنارہے ہیں تا حال (18) ہزار طلباء وطالبات کو ہنر مند بنایا گیا جو ملک و بیرون ممالک میں برسر روزگار اپنی خدمات انجام دے رہے لنک کمپیوٹرس ایک مستند اور مسلمہ حیثیت کا حامل ادارہ ہے جسمیں تربیت حاصل کرنے کے بعد پلیسمنٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے

 

اس موقع پر ڈپٹی میٹر محمد ادریس خان ، صدر ضلع مجلسی محمد شکیل احمد فاضل سابقہ چیرمین تلنگانہ ریڈ کو یس اے علیم ، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آریس نوید اقبال ، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرڈی رمیش کارپوریٹر یس یم اے قدوس ، اکبر حسین محمد سلیم ،انچارج کارپوریٹر ریاض احمد ، بی آریس قائدین محمد عبد الباری ، فہیم قریشی اختر احمد خان کے علاوہ طلباء و دیگر قائدین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button