تلنگانہ
فلم دیکھنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے ایک شخص فوت۔ حیدرآباد کی تھیٹر میں واقعہ

حیدرآباد ۔ شہر کے لالہ کوکٹ پلی کے ارجن تھیٹر میں فلم دیکھنے کے دوران پیر کے دن ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میگاسٹار چرنجیوی کی فلم دیکھتے ہوئے ایک شخص اچانک فوت ہوگیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھیٹر میں فلم کی نمائش جاری تھی جس سے وہاں موجود افراد میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ اطلاعات کے مطابق فلم دیکھتے ہوئے ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔
متوفی کی شناخت آنند کمار کے طور پر ہوئی ہے جو ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے 12ویں بٹالین میں خدمات انجام دیں اور وظیفہ پر سبکدوش ہو چکے تھے۔ وہ 11:30 بجے کے شو کے لیے فلم دیکھنے تھیٹر آئے تھے۔



