کویتا کو ضمانت ملنے پر بی آر ایس قائدین میں مسرت کی لہر _ سپریم کورٹ کے مین گیٹ پر ارکان اسمبلی نے تارک راماراو سے گلے لگا کر دی مبارکباد

سپریم کورٹ کی جانب سے دہلی شراب پالیسی معاملے میں بی آر ایس رکن کونسل کویتا کی منظور کرنے کے بعد احاطہ سپریم کورٹ میں کویتا کے بھائی و بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راماراو سے پارٹی کے ارکان اسمبلی نے گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔
بتایا گیا ہے کہ بی آر ایس کے 20 ارکان اسمبلی اور اہم قائدین گزشتہ روز ہی دہلی پہنچ گئے تھے جہاں یہ تمام سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کے موقع پر موجود تھے جیسے ہی عدالت اعظمی کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کا اعلان کیا۔اس کے فوری بعد کورٹ ہال سے نکل کر بی آر ایس قائدین سپریم کورٹ کی مین گیٹ کے باہر آئے۔ جہاں بی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے تارک راماراو سے گلے لگا لیا۔اور مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ہریش راؤ، جی کملاکر ، کوشک ریڈی اور دیگر موجود تھے اسی طرح کویتا کی ضمانت کی منظوری کی خوشی میں دہلی میں واقع بی آر ایس پارٹی کے دفتر میں مٹھائی تقسیم کی گئی
واضح رہے کہ کے کویتا تہاڑ جیل میں محروس ہیں۔حال ہی میں کویتا کی صحت بگڑ گئی تھی اور انہیں علاج ومعالجہ کےلئے ایمس دہلی سے رجوع کیاگیاتھا۔کویتا کو معائنوں کے بعد دوبارہ جیل منتقل کیاگیا۔کے کویتا گزشتہ پانچ ماہ سے تہاڑجیل میں محروس ہیں۔انہیں ای ڈی نے 15مارچ کو حیدرآباد میںواقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیاتھا۔مشہور وکیل مکل روہتگی کویتا کی طرف سے دلائل پیش کئے