تلنگانہ

کریم نگر کے مانیر ڈیم میں کشتی رانی کے دوران ایک خاتون پانی میں کود گئی

کریم نگر  _ تلنگانہ کے کریم نگر مانیرو ڈیم میں ایک شادی شدہ خاتون نے کشتی میں سفر کے دوران ڈیم کے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ جیسے ہی کشتی کی رفتار تیز ہوئی ، کشتی کے پیچھے بیٹھی خاتون نے اچانک پانی میں چھلانگ لگا دی۔

 

جس پر ایک چوکس بوٹ ڈرائیور نے خاتون کو بچانے کے لیے لائف جیکٹ پھینک دی۔ خاتون کو پانی سے بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے کریم نگر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس نے پانی میں کیوں چھلانگ لگائی اس کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ڈیم میں سیاحوں کے لئے کشتیاں چل رہی ہیں

 

۔ ڈیم کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد کشتی رانی کے لیے آرہی ہے اس واقعہ کے ساتھ ہی عملے نے سیاحوں کی حفاظت پر زیادہ توجہ دینا شروع کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button