جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں دارالقرآن مدرسۃ البنات کا آٹھواں سالانہ جلسہ دستار بندی رداء پوشی و تقسیم اسناد تقریب _ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی شرکت

نارائن پیٹ: 15 جنوری (اردو لیکس) دارالقرآن مدرسۃ البنات شاتاواہانا کالونی نارائن پیٹ کا آٹھواں سالانہ جلسہ دستار بندی رداء پوشی و تقسیم اسناد نارائن پیٹ کے لمرا فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔ جلسہ کی سرپرستی سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا نے کی ۔ جبکہ نگرانی الحاج محمد نواز موسی صدر مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نے کی۔

 

اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفکر اسلام الحاج مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے شرکت کی۔ مولانا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ علم دین عبادات سے بھی مقدم ہے جیسا کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کفضلی علی ادناکم ۔علم دین والے عالم ہوکہ عالمہ کی مثال ایسی ہے جیسی میری فضیلت تم پر ہے مولانا نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دنیا عالم میں آج بنظر طائرانہ جائزہ لیا جائے تو نتیجہ ھمارے سامنے یوں آتا ہے ھم مسلمان عصری علوم کو ہر جگہ اھمیت دیتے رہے علم دین علماء وعلم دین کے مدارس کا تعاون کر نے والے مدارس چلانے والوں کو معمو لی سمجھنے لگے بناء بریں دنیائے عالم کی تصویر ھمارے سامنے ہے جبکہ غیب دان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے العلم حیات الاسلام علم اسلام کی حیات ہے اگر اسلام کو ہرا بھرا دیکھنا چاہتے ہیں یا

 

مدت مدید تک حیات اسلام کے خواہ ہیں تو علم دین کی بہاروں کو عام کریں اپنے نونہال بچے بچیوں کو دین کی تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کریں۔ جلسہ میں مہمان خصوصی سے قبل حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری شبیر احمد یعقوبی قبلہ نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے دوران خطاب فرمایا کی نبی کونین کا حکم ہے جاھل نہ بنو اور ٹال مٹول والے نہ بنو مدارس سے جڑوگے اس سے بچ جاوگے۔ اس موقع پر مقررین نے مدرسہ ھذا کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں مولانا مفتی خلیل احمد نے درگاہ حضرت تقی بابا پر حاضری دی اور مدرسہ دارالعلوم دینیہ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر شئہ نشین پر مفتی شبیر احمد یعقوبی ( حیدر آباد) مولانا مشہود احمد نظامی حیدر آباد’ مولانا اسماعیل ہاشمی’ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی ‘ حافظ مدنی یعقوبی’ مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ عبدالقادر منڈاسگھر ضلع صدر مجلس’ حافظ عبد القیوم’ حافظ محمد غوث خلیفہ’ محمد تاج الدین ٹنگلی’ ریاض الدین رنگریز ودیگر موجود تھے۔ بعد ازاں مدرسہ دارالقرآن کے طالبات کی دستار بندی کی گی اور مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے ہاتھوں اسنادات تقسیم کے گے.اس موقعہ پر طالبات مدرسہ و دیگر سامعات کی کثیر تعداد موجود تھی اور اطراف کے تین مدارس کے اساتذہ بھی اس جلسہ میں شریک رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button