انٹر نیشنل

اسرائیل کے خلاف حماس کا اعلان جنگ_ 20 منٹ میں 5 ہزار راکٹوں کی بارش ، 50 اسرائیلی ہلاک

حیدرآباد _ 7 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ فلسطینی بنیاد پرست تنظیم حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی۔ صرف 20 منٹ میں حماس نے 5000 راکٹ فائر کیے۔ اس کے علاوہ حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی سرحد سے اسرائیل میں گھس کر حملے شروع کر دیے ہیں۔ حماس کے حملوں میں 50 اسرائیلی شہری مارے گئے۔ کچھ شدید زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے اچانک حملوں کے پیش نظر اسرائیلی فوج ملک بھر میں چوکس ہوگئی ہے ۔ غزہ نے سرحد پر موجود شہریوں کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ فلسطین کے خلاف کمانڈو آپریشن کرنے والے اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ ان کے ملک پر حملہ کرنے کے لیے پرعزم دہشت گرد تنظیم حماس کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

 

اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اسرائیل کے ملک میں کئی مقامات پر زبردست دھماکے ہو رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ حماس کے راکٹوں  سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button